اردو | हिन्दी | English
271 Views
Sports

نائر کی اننگ سے بڑی لیڈ لینے میں کامیابی ملی : کمبلے

anil-kumble
Written by Tariq Hasan

چنئی، 20 دسمبر (یو این آئی) انگلینڈ کے خلاف یہاں منگل کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ملی اننگز کی جیت سے خوش نظر آ رہے ٹیم انڈیا کے کوچ انل کمبلے نے میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے کرون نائر کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس بے مثال اننگز سے ٹیم کو اہم برتری حاصل ہو سکی جو آخر میں فیصلہ کن رہی۔فتح کے بعد کوچ نے کہاکہ نائر کی اننگز نے ہمیں تقریبا تین سو رن کی اچھی خاصی برتری دلائی جس کے بعد گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جیت کی عبارت لکھ دی۔نائر ایک بہترین بلے باز ہیں۔وہ تکنیکی طور پر کافی ماہر ہیں اور ہم سب کو ان کی صلاحیت پر اعتماد تھا۔سابق بلے بولر نے کہاکہ نائر کی ابتدائی اننگز ضرور مایوس کن رہی تھیں لیکن اس اننگز سے انہوں نے تلافی کر دی۔وہ لمبی ریس کا گھوڑا ہیں۔یہ ان کا محض تیسرا میچ تھا اور ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔کبلے نے کہاکہ ٹاس ہمارے حق میں ضرور نہیں رہا لیکن ٹیم کے تمام ارکان نے اپنی قیمتی شراکت کرتے ہوئے میچ میں پکڑ بنائے رکھی۔کوچ نے میچ میں 199 رنز کی بڑی اننگز کھیلنے والے لوکیش راہل اور دوسری اننگز میں سات وکٹ لینے والے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کی بھی جم کر تعریف کی۔

About the author

Tariq Hasan