اردو | हिन्दी | English
407 Views
Bihar News

کشوری سنہا کے شرادھ میں شریک ہوئے وزیراعلیٰ

02
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 26 دسمبر( نمائندہ)وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سابق رکن پارلیمنٹ آنجہانی کشوری سنہا کے بورنگ رو ڈ واقع رہائش گاہ پرجا کر ان کی تصویر پرگلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے شرادھ میں حصہ لیا۔اس موقع پر ان کے صاحبزادے نکھل کمار اور دیگر اہل خاندان سے مل کر انہیں تسلی بھی دی اور آنجہانی رہنماءکی رو ح کی شانتی کیلئے دعاءکی ۔۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا ،سابق اسمبلی اسپیکر سدانند سنگھ ،محصولات و اصلاح اراضی کے ریاستی وزیر ڈاکٹر مدن مو ہن جھا، وزیر صنعت جے کمار سنگھ کے علاوہ کئی وزرااور ارکان قانو ن سازیہ اور کثیر تعداد میںسیاسی کارکنوں نے حصہ لیا۔

About the author

Tariq Hasan