اردو | हिन्दी | English
438 Views
Entertainment

کنگ خان کو ملے گا یش چوپڑا میموریل ایوارڈ

sharukh-khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 22 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ہر سال نیشنل یش چوپڑا ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔ اس سال چوتھا نیشنل یش چوپڑا میموریل ایوارڈ شاہ رخ خان کو دیا جائے گا۔ اس سے پہلے یہ ایوارڈ لتا منگیشکر، امیتابھ بچن اور ریکھا کو مل چکا ہے ۔ یہ ایوارڈ آئندہ 25 فروری کو دیا جائے گا۔ شاہ رخ نے یش چوپڑا کی ہدایت والی فلمیں ”دل تو پاگل ہے ، ویر زارا اور جب تک ہے جان” میں کام کیا تھا ان فلموں میں دونوں کی کیمسٹر¸ خوب رنگ لائی۔ فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے ” آج بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہے یہ فلم یش چوپڑا کی ہی تخلیق کی ہوئی تھی اور ہدایت کاری کا کام ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے کیا تھا۔

About the author

Tariq Hasan