اردو | हिन्दी | English
439 Views
Sports

کھیل کود تعلیم کا اہم حصہ ہے:شفیع احمد

photo1
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 12 دسمبر( پرمو د کمار پاٹھک)نیو ہیراہائی اسکول پٹنہ کی سالانہ کھیل کود تقریب کی سلور جبلی پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس کنکرباغ پٹنہ کے احاطہ میں بہت ہی جوش و خرو ش کے ساتھ منعقد کی گئی ۔نیوایرا سوشل ڈیولپمنٹ ویلفیئر سو سائٹی پٹنہ کے چیئرمین شفیع احمد نے مہمان خصوصی کے طورپر تقریب کو باوقاربنایا۔انہوں نے شمع رو شن کرکے تقریب کا افتتاح کیا۔اسکول کے پرنسپل نے مہمانوں اور دیگر تمام شرءکا کاتعارف کرایا۔اور اسکول کے ذریعہ کھیل کود تقریب کے حوالے سے مختلف پہلو ںپر رو شنی ڈالی ۔اسکول کے اسپورٹس ٹیچرراگھ میندر، پرمود کمار اور رو ہت راج کے زیر ہدایت سبھی 9ایوانو ں کے ذریعہ ’ مارچ پوسٹ‘کی بہترین پیشکش دی۔ اسکول کی کیپٹن مس انیلا شمس کی قیادت میںطلباءوطالبات نے حلف لیا۔ اس کے بعد دوڑ ، او نچی کود ، لمبی کود ریلے ریس سمیت سبھی اسپورٹس مقابلے شروع ہو ئے جن میں کئی طلباءنے پہلا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی نے بتاکہ’ کھیل کو د‘ تعلیم کا اہم حصہ ہے۔ انہو ں نے اول آنے والے تمام طلباءکوانعامات سے نوازہ تقریب کے اختتام کے بعد طلباءنے رنگا رنگ پرو گرام پیش کئے ۔

About the author

Tariq Hasan