آئیے کرسمس کے موقع پر بہتر معاشرے کی تشکیل کاعہد کریں: ڈاکٹر اشو ک چو دھری

پٹنہ 18 دسمبر ( نمائندہ)گوسپیل ایکوئنگ مشنری سوسائٹی ( جیمس)کے زیر اہتمام آج راجدھانی میں شاندار پرو گرام کا انعقاد کیاگیا۔مقامی پٹنہ وومنس کالج میدان میں کرسمس کے قبل اس پرو گرام کا اہم مقصد عوام الناس کو امن کاپیغام دیناتھا۔ہندی چر چیس الائنس اور کرشچین ایسوسی ایشن آف بہارکے ذریعہ منعقد اس پرو گرام میں جیمس کے ذریعہ چلائے جارہے درجنو ں اسکولو ں کے بچو ں نے شرکت کی اور اپنے فن رقص کے ذریعہ معاشرے میں پیار،محبت ، سکھ، شانتی اور نجات کا بہت ہی خوبصورت پیغام دیا۔جس نے وہاں موجود ہزارو ں کی تعداد میں ناظرین کا دل جیت لیا ۔ پرو گرام کاافتتاح محکمہ تعلیم وانفارمیشن ٹکنا لوجی کے وزیر ڈاکٹر اشوک چو دھری نے کیا۔اپنے افتتاحی کلمات میں انہو ں نے کہاکہ اس ملک کی اور صوبے بہارکی یہی خاصیت ہے کہ یہا ں سبھی مذاہب کے ماننے والو ںکا برابر احترام ہوتاہے ۔اور انہیں ان کواپنے مذہب کے تئیں پوری آزادی ملی ہوئی ہے۔جس طر ح جیمس نے آج سینکڑو ں ادارو ں کے ذریعہ گاﺅ ںدیہات میں غریبوںکوتعلیم یافتہ بنانے کا بیڑا اٹھایاہے ۔وہ قابل تعریف ہے ۔وزیر موصوف نے کہاکہ اس مہم کوآگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کر سمس کی مبارک با د دیتے ہوئے اشوک چو دھری نے کہاکہ آئیے اس کرسمس کے موقع پر سب مل کر صوبے کو شراب سے آزاد ، نشہ سے آزاد، جرائم سے آزاد اور مکمل تعلیم یافتہ بنانے کا عزم کریں اورآپسی بھائی چارے کومضبوط کر یں۔کیونکہ کر سمس سے امن کا پیغام ملتاہے ۔پروگرام کے انعقاد کمیٹی کے رکن اور بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر منت رحمانی نے کہاکہ لوگ اس ملک کے اندر اقلیتو ں کے حق کوچھیننا چاہتے ہیں۔یا پھر ان کے حقوق کودبانا چاہتے ہیں۔ایسے لوگ در اصل امن اور باہمی خیر سگالی کے دشمن ہیں۔انہو ں نے کہاکہ جیمس میں جس طر ح سے سماج کے دبے کچلے لوگو ں کو کی رہنمائی کی ہے اس سے ہم لوگو ں کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور اس طر ح کے کام کی تلقین دوسرے بھائیوں کو دینے کی ضرورت ہے ۔پرو گرام سے محصولات و اصلاحات اراضی کے وزیر ڈاکٹر مدن مو ہن جھا، پنچایتی راج وزیر کپل دیوکامت،بہار قانون ساز کو نسل کے چیئرمین او دھیش نارائن سنگھ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر رو ز نامہ تاثیر کے مدیر ڈاکٹرمحمد گو ہر، ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود امام الدین احمد ، جامعہ الومنائی ایسو سی ایشن کے سعودی صدرپروزیراکر م صدیقی ، وکٹر ، سنتو ش کشواہا اور دیگر عمائدین شہر موجو د تھے ۔