انجلینا جولی اوربریڈپٹ بچوں کی حوالگی کے معاہدے پرمتفق

لاس اینجلس۔09دسمبر(ےواین این ) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ بچوں کی حوالگی سے متعلق ایک معاہدے پر متفق ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان گزشتہ ستمبر سے اپنے 6 بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کافی تناﺅ تھا تاہم عدالتی دستاویز کے مطابق جج نے کہا ہے کہ انجلینا جولی ہی بچوں کی واحد سرپرست ہوں گی۔ دوسری طرف لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت نے بریڈ پٹ کی بچوں کو تحویل میں لینے کی اپیل رد کردی ہے۔