بہتر سماج اورمعاشرہ کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بیحد ضروری: ڈاکٹر شکیل

مدھوبنی/ململ21 دسمبر(پریس ریلیز)شمالی بہارمیں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت میں معروف ومشہورادارہ جامعہ فاطمة الزھراءململ میں آج آل انڈیاکانگریس پارٹی کے قومی ترجمان ڈاکٹرشکیل احمداوربینی پٹی اسمبلی حلقہ کی ایم ایل اے محترمہ بھاو¿ناجھاکواستقبالیہ دیاگیا۔اس موقع پرمنعقدہونے والے استقبالیہ تقریب کی صدارت جامعہ فاطمة الزھراءململ کے بانی وسرپرست مولاناوصی احمدصدیقی قاسمی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض جامعہ میں عربی پنجم کی طالبہ فوزیہ انصارپلکھوارہ نے بحسن وخوبی انجام دیئے۔پروگرام کاآغاز جامعہ کی طالبہ سدرہ نسیم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جب کہ نعت نبی کانذرانہ صوفیہ اقبال نے پیش کیا۔وہیں اس موقع پرعربی چہارم کی طالبہ صائقہ ذکی روہتاس نے محترمہ بھاو¿ناجھاکوخطبہ¿ استقبالیہ پیش کیاجب کہ ڈاکٹرشکیل احمد کی خدمت میں عربی چہارم کی طالبہ ذاکرہ کریم سمستی پوری نے استقبالیہ پیش کیا۔آئے ہوئے معززمہمانان کاگلپوشی کرکے استقبال کیاگیا۔محترمہ بھاو¿ناجھاکوجامعہ کی نگراں محترمہ عائشہ صدیقہ،صدرمعلمہ محترمہ صدف اقبال فاطمی،معلمہ تسنیم فاطمی،شافعہ سلطانہ،رمزیہ فاطمی اورزیبابختیارنے گلپوشی کرکے استقبال کیاوہیں ڈاکٹرشکیل احمدکوجامعہ کے سرپرست مولاناوصی احمدصدیقی قاسمی،مدرسہ چشمہ¿ فیض ململ کے نائب مہتمم مولانامکین احمدرحمانی اورجامعہ فاطمة الزھراءململ کے ناظم مولانافاتح اقبال ندوی نے گلپوشی کرکے استقبال کیا۔اس موقع پربینی پٹی حلقہ کی ایم ایل اے محترمہ بھاو¿ناجھانے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے میں اس حلقہ سے جڑی ہوں،اوریہاں کی نمائندگی کافریضہ انجام دے رہی ہوں ململ کے لوگوں سے بہت پیارملا،بالخصوص مولاناوصی احمد نے انتخاب کے زمانہ میں میرابہت خیال کیااوران کی ہی دعاو¿ں کی برکت ہے کہ آج میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں اورآپ کی نمائندگی کررہی ہوں،میں نے جامعہ فاطمہ کی بڑی تعریف سنی تھی اورآج آنے کے بعدبچیوں کاپروگرام دیکھنے اورسننے کے بعد جتناسناتھا اس سے کہیں زیادہ بڑھ کرپایا۔لڑکیوں کی تعلیم ہرسماج اورمعاشرہ میں نہایت ضروری ہے،لڑکیوں کی تعلیم سے ہی سماج اورمعاشرہ آگے بڑھتاہے،جامعہ کی طالبات کاپروگرام سننے کے بعدمجھے یہ محسوس ہواکہ آپ لوگ صحیح معنون میں پڑھنے پڑھانے کاکام کررہے ہیں،یقیناآپ لوگ بہت بڑاکام کررہے ہیں،اس کے لئے آپ لوگ مبارکبادکے مستحق ہیں۔اس موقع پریہ میری بڑی خوش نصیبی ہوگی کہ اگرمیںآپ کے کسی کام آسکوں،مجھے اس ادارہ میں آنے کے بعدبڑی خوشی ہوئی ،میں اپنی خوشی کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتی،بس میری یہ درخواست ہے اورمیں جامعہ کے ناظم اورسرپرست سے درخواست کروں گی کہ آپ اس ادارہ کی تعمیروترقی میں مجھے بھی ساتھ لے کرچلیں،جہاں میری ضرورت ہوگی میں وہاں آپ کے ساتھ کھڑ ی رہوں گی،بس یہ آپ لوگوں کاکام ہے کہ آپ مجھ سے کیاکام لیتے ہیں۔اس موقع پرحکومت ہندکے سابق وزیراورکانگریس کے قومی ترجمان ڈاکٹرشکیل احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میں جوکچھ بھی ہوں وہ علماءاوربزرگوں کی دعاو¿ں کے طفیل ہی ہوں،اس وقت بہت کم لوگ ایسے ہیں جوانتخابات میں شکست کے بعدبھی اونچے عہدوں پرفائزہوتے ہوں لیکن اللہ کاخاص کرم اوراحسان ہے کہ آج میں کسی سرکاری منصب پرنہیں ہوں لیکن اس کے باوجوداللہ نے جومقام عطافرمایا ہے وہ کسی سرکاری منصب والوں سے کم نہیں ہے،میں اس کے لئے ہمیشہ اللہ کاشکرگذاررہتاہوں،انہوں نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ ململ اورمدھوبنی تومیراگھرہے،یہاں میراآناجاناہمیشہ لگارہتاہے،بالخصوص مولاناوصی احمدصدیقی اورمولانامکین احمدرحمانی میرے لئے بزرگ کی حیثیت رکھتے ہیں،میں ہمیشہ ان سے ان کی دعالینے کے لئے آتارہتاہوں،لیکن آج عزیرمکرم مولانافاتح اقبال ندوی قاسمی کے زیرانتظام چل رہے جامعہ فاطمة الزھراململ میں آنے کاپہلی باراتفاق ہوااوراس جامعہ کی غائبانہ جتنی تعریف سنی تھی اس سے کہیں زیادہ بڑھ کرپایا،اللہ سے میری دعاہے کہ اللہ اس ادارہ کودن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائے ۔اوراس کے جواں سال ناظم مولانافاتح اقبال ندوی کواللہ سلامت رکھے اوران سے اس سے بڑاکام لیتارہے۔ڈاکٹرصاحب نے اس موقع پرعوام اورطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ مذہب اسلام نے عورتوں کوجوحقوق عطافرمائے ہیں اس کی مثال دنیاکے کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی،اسلام ہی ایک ایساعالمی مذہب ہے جس نے مردوں اورعورتوں کوعلم حاصل کرنے کابرابرحکم فرمایاہے۔سماج میں جتنی مردوں کی تعلیم ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ ضروری عورتوں کی تعلیم ہے اوراس طرح لڑکیوں کوتعلیم دے کرآپ لوگ بہت بڑاکارنامہ انجام دے رہے ہیں ۔اس کے لئے آپ حضرات مبارکبادکے مستحق ہیں ۔اس موقع پرپروگرام کے آخرمیں صدرجلسہ مولاناوصی احمدصدیقی قاسمی نے آئے ہوئے مہمانان کرام کاشکریہ اداکیا۔اس تقریب میں کلواہی بلاک کانگریس صدرحافظ شکیل احمد،ہرلاکھی سے کانگریسی امیدوارشبیراحمد،کلواہی بلاک کے پرمکھ اورنائب پرمکھ کے علاوہ بڑی تعدادمیں عوام وخواص موجودتھے۔