دپیکا ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون قرار

ممبئی۔10دسمبر(ےواین این)دپیکاپاڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاءکی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اس بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیائ کی پرکشش ترین خاتون بن گئیں ، پرکشش خواتین فہرست ہرسال برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی میں چھپتی ہے۔اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہاکہ اس اعزازسے میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی لیکن پرکشش کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے ،میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں ، آپ کا اعتماد ، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے۔دپیکا کو دنیا بھر سے مداحوں کی آراءلینے کے بعد 2016ئ کے ایڈیشن میں شامل کیاگیا۔فہرست میںپریانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیہا شرما تیسرے نمبر پر آئیں۔ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقراررکھی اور چوتھے نمبرپر آئیں۔ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پر آئیں۔۔