دھونی کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں:گمبھیر

نئی دہلی، 14 دسمبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے محدود اووروں کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی بتایا ہے ۔گمبھیر کے بیان کی اس لحاظ سے بھی زیادہ اہمیت ہے کیونکہ ان کے اور دھونی کے درمیان کئی بار تنازعات سرخیوں میں رہے ہیں لیکن اس بار گمبھیر نے ان افواہوں سے ہٹ کر کپتان دھونی کی نہ صرف جم کر تعریف ہی کی بلکہ انہیں ایک بہترین انسان بھی بتایا۔ گمبھیر نے بدھ کو فیس بک کے صفحہ پر کہا، “میرے اور دھونی کے درمیان کبھی کوئی باہمی اختلافات یا جھگڑا نہیں رہا ہے ۔ جب بھی ہم دونوں ٹیم کے لئے مل کر کھیلتے ہیں تو مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے ۔جب ہم دونوں ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں تو ہمارا ایک ہی مقصد ہوتا ہے اپنی ٹیم کو جتا کر اپنے ملک کو فخر محسوس کرانا۔ “سلامی بلے باز نے کہا، “اگر اختلافات کی بات آتی ہے تو وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہو سکتا ہے ۔