راجد میںشامل ہوئے سابق ایم ایل او دئے مانجھی

پٹنہ 28 دسمبر (پریس ریلیز)راجد کی اپیل پر گر دنی باغ میں منعقد نو ٹ بندی کے خلاف مہادھرنا میں برو ز بد ھ کو سابق ایم ایل اے اور ماںسوری سیوادل کے صدر او دئے کمار مانجھی اپنے حامیو ں کے ساتھ راجد میں شامل ہوئے ۔واضح ہو کہ راجد کے ذریعہ منعقد اس مہادھر نا کی قیادت راجد سر براہ لالو پرساد نے کی ۔سابق ایم ایل او دئے مانجھی نے اپنے حامیو ں کے ساتھ اس دھر نے میں شامل ہو کر مر کزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔او دئے مانجھی کو راجد کے سینئر رہنماﺅ ں کے ذریعہ پارٹی کی رکنیت دلائی گئی ۔ساتھ ہی ان کے حامیو ں نے بھی راجد کی رکنیت حاصل کر کے پارٹی کا حوصلہ بڑھا یا۔ اس موقع پر لوگو ں سے خطاب کر تے ہوئے او دئے مانجھی نے کہاکہ راجد میں شامل ہو نے کا اہم مقصد غریبو ں پر ہورہے مظالم کی ذمہ دار مر کزی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر ناہے تاکہ ملک میں پھر سے خوشحالی آسکے ۔انہو ں نے کہاکہ نوٹ بندی کے 50 دن پورے ہو نے والے ہیں۔اس کے باوجود حالات سنبھلنے کے بجائے بگڑ تے جارہے ہیں۔کیش لیس ، کالادھن اور نوٹ بندی جیسی چیزو ں کا راگ الاپنے والے مودی کو جلد ہی جنتا کے سامنے حساب دینا ہوگا۔ نوٹ بندی سے لوگو ں کی معاشی ،نفسیاتی اورجسمانی زندگی پر بہت برا اثر پڑ رہاہے ۔صنعت کے شعبہ میںگراوٹ آگئی ہے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ادئے مانجھی نے کہاکہ نوٹ بندی سے بھارت کے عوام مو دی سے ناراض ہیں۔جلد ہی عوام اسکا سخت جواب دیںگے۔