شہباز ندیم کی بدولت جھارکھنڈ سیمی فائنل میں

بڑودہ ، 26 دسمبر (یو این آئی) لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم (میچ میں کل 11 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور ایشان کشن کی 86 رنز کی بہترین اننگز سے جھارکھنڈ نے ہریانہ کو پیر کو چوتھے ہی دن پانچ وکٹ سے شکست دے کر رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔جھارکھنڈ کو میچ جیتنے کے لیے 176 رن کا ہدف ملا جو اس نے 30.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 178 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ایشان کشن نے طوفانی اننگز کھیلنے ہوئے محض 61 گیندوں میں نو چوکے اور چھ چھکے اڑا کر 86 رنز بنائے اور جھارکھنڈ کو یادگار جیت دلائی۔ایشان کی اننگز کا عالم یہ تھا کہ جھارکھنڈ نے 24 ویں اوور تک 139 رنز بنا لئے تھے ۔اس کے بعد تو جھارکھنڈ کا کام آسان ہو گیا۔اوپنر آنند سنگھ نے 27، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے وراٹ سنگھ نے 21، سمت کمار نے 18 اور کوشل سنگھ نے ناٹ آ¶ٹ 12 رنز بنائے ۔ یجویندر چہل نے 43 رن پر دو وکٹ اور سنجے پہل نے 36 رن پر دو وکٹ لئے ۔اس سے پہلے ہریانہ نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 146 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی اننگز 262 رنز پر ختم ہو گئی۔شہباز ندیم نے 78 رن پر چار وکٹ لے کر میچ میں 11 وکٹ پورے کئے ۔انہوں نے پہلی اننگز میں 79 رنز پر سات وکٹ لئے تھے ۔ثمر قادری نے 75 رن پر تین وکٹ لئے ۔ناٹ آ¶ٹ بلے باز شوم چوہان نے 22 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے 43 رنز اور چیتن¸ بشنوئی نے 33 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے 52 رنز بنائے ۔ سنجے پہل نے 29، ھرشل پٹیل نے 25 اور یجویندر چہل نے 12 رنز بنائے ۔گجرات کا سیمی فائنل طے
جے پور، سلامی بلے باز سمت گوھل (ناٹ آ¶ٹ 261) کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری کی بدولت گجرات نے اڑیسہ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں پیر کو چوتھے دن آٹھ وکٹ پر 514 رن کا بڑا اسکور بنا کر رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں اپنا مقام یقینی کر لیا۔گجرات کے پاس اب 578 رنز کی اہم برتری ہو گئی ہے اور اس کے دو وکٹ باقی ہیں۔میچ میں ایک دن باقی ہے اور گجرات کو اس دن سیمی فائنل میں پہنچنے کی خانہ پری کرنی ہے ۔گوھل نے اپنی پہلی ڈبل [؟][؟]سنچری بناتے ہوئے 555 گیندوں میں 33 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 261 رن بنائے ۔اوپنر پریانک پانچال نے 81، بھارگو میر¸ نے 27، من پریت جنیجا نے 24، کپتان پارتھیو پٹیل نے 40 اور میھل پٹیل نے 16 رنز بنائے ۔اسٹمپ کے وقت گوھل کے ساتھ پٹیل 11 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔اڑیسہ کی جانب سے دھیرج سنگھ نے 139 رنز پر پانچ وکٹ حاصل کئے ۔گجرات نے پہلی اننگز میں 263 اور اڑیسہ نے 199 رنز بنائے ۔گجرات نے صبح تین وکٹ پر 246 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔گوھل نے 110 اور جنیجا نے چھ رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا تھا۔ممبئی حیدرآباد مقابلہ ہوا دلچسپرائے پور، ممبئی اور حیدرآباد کے درمیان رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل مقابلہ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے ۔حیدرآباد نے 232 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پیر کو چوتھے دن کے اختتام تک سات وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنا لئے ۔
حیدرآباد اب 111 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کے تین وکٹ باقی ہیں۔تیسرے نمبر کے بلے باز بال چندر انرودھ 111 گیندوں میں ناٹ آ¶ٹ 40 رنز بنا کر حیدرآباد کی توقعات کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔تنم¸ اگروال نے 29، بی سندیپ نے 25 اور کولا سمت نے 14 رنز بنائے ۔
ممبئی کے لئے لیفٹ آرم اسپنر وجے گوہل نے 28 رنز دے کر پانچ وکٹ اور ابھیشیک نائر نے 27 رنز دے کر دو وکٹ لئے ۔
اس سے پہلے ممبئی نے صبح تین وکٹ پر 102 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 217 رنز پر ختم ہو گئی۔پرفل واگھیلا نے 28، کپتان آدتیہ تارے نے 57، سدھیش لاڈ نے 46 اور شاردل ٹھاکر نے 12 رنز بنائے ۔حیدرآباد کے گیند بازوں نے 35 اضافی رنز بھی دیے ۔محمد سراج نے 52 رن پر پانچ وکٹ لئے ۔