فحاشیت کو پسند نہیںکر تے آج کے فلم ناظرین

پٹنہ 10 دسمبر( پر مو د کمارپاٹھک)بہار اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ فنانشیل کارپوریشن اور محکمہ فن وثقافت ، بہار کے مشتر کہ اہتمام میں منعقد پٹنہ فلم فیسٹیول 2017 کے دوسرے دن کی شروعات ریجنٹ سنیمامیں ہندی فلم او ایم جی کے ساتھ ہوئی ۔اس کے بعد دوسرے سیشن میں نسوانیت کے تناظر میںمعروف اداکارہ اسمیتا شر ما اور انوریتی جھا کی گفتگو ہوئی جس کی نظامت صحافی نویدیتاجھانے کی۔اس کے بعد دوسری فلم گٹر گو اور فرینچ فلم بھنک موپ بی دکھائی گئی ۔اس موقع سے اداکارہ اسمیتاشر ما نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں اسٹرگل بہت ہے مگر لگن محنت اور اپنی شرطوں پرکام کرنا مجھے اچھا لگتاہے ۔میرافلموں میںآنے کی پہلی سڑھی تھیٹر تھی ۔ اس دوران لڑکیوںکاتھیٹر کرنا اچھا نہیںمانا جا تا تھا ۔اس کے باوجو د ہم تھیٹرمیں ادا کاری کر تے تھے ۔کیونکہ بہار کی مٹی میں کسی بھی لڑائی کو لڑنے کا جذبہ موجو د ہے ۔انہو ں نے کہاکہ خواتین کوان کے حقوق سے الگ نہیںکیاجاسکتاہے ۔ دو سری جانب آج روندربھون میں بھوجپوری فلم سسرا بڑا پیسے والا، للکاپاگ اور گٹھبندھن پیار کا پیش کی گئی ۔اس دوران اوپن ہاﺅس ڈسکیشن میں ادا کار کنال سنگھ ، منیکا سنہا، پرشانت ناگیندراور کے کے گو سوامی نے بھوجپوری فلمو ںپرتفصیل سے رو شنی ڈالی ۔ خاص طورپر فحاشیت کو موضوع بحث بنایاگیا ۔اس مباحثہ میں یہ بات ابھرکر سامنے آئی کہ بھوجپوری فلم کے ناظرین موجو د ہ دور میں فحاشیت اور عریانیت کوپسند نہیں کر تے ہیں۔