میرواکی بیٹیو ں نے دیا کوشل بہار کو ملا سلور میڈل

سیوان 27 دسمبر ( راجیش کمار)میرواسانسو ہینڈ بال فیڈریشن آف انڈیا کے ذریعہ ویسٹ بنگال کے وردمان میں منعقد مشرقی علاقائی ہینڈ بال چمپئن شپ بہارنے دو سرا مقام حاصل کرسلور میڈل پر قبضہ جمالیا۔اس مقابلہ میں اڈیشہ ، ویسٹ بنگال ،آسام ، جھارکھنڈ اوربہارکی ٹیم شامل ہوئی ۔سیوان ہینڈ بال کے سکریٹری سنجے پاٹھک نے بتایاکہ بہارکی 16 رکنی ٹیم میں میروا کی رادھا ، دھرم شیلا ، اندو ، سومن ، نیشا، راگنی ، چندا، اور انیشاکماری شامل تھیں۔مسٹر پاٹھک نے بتایاکہ بہار اور اڈیشہ کے درمیان ہوئے میچ میں ڈرا ہوگیا۔اوردونوں صوبو ں نے اپنے سبھی میچ جیتے ۔اس کی وجہ کر او سط گو ل کی بنیاد پراڈیشہ کواول اوربہارکو دوسرا مقام ملا۔واضح ہو کہ بہار ٹیم کا انتخاب اور ٹریننگ کا انتظام 10 دنو ں تک وگیا نند سنٹرل اسکول نے کیاتھا۔ٹیم کے میڈل حاصل کر نے پر سیوان ہینڈ بال تنظیم کے صدرمسٹرایشٹ دیو تیواری ، ڈائریکٹر مسٹر بلاس گری ارون گپتا ، کا شی ناتھ مشرا، منیب انصاری ، سنیل دو بے سمیت کئی لوگو ں نے مبارک باد دی ہے ۔