وراٹ کا ڈبل دھماکہ، بھارت جیت کی دہلیز پر

ممبئی، 11 دسمبر (یو این آئی) کپتان وراٹ کوھل¸ (235) کی ریکارڈ ڈبل سنچری اور ان کی جینت یادو (104) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 241 رنز کی شراکت کی بدولت ہندستان چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے ۔ہندستان نے انگلینڈ کے 400 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 631 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ہندوستان کو اس طرح پہلی اننگز میں 231 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں اتوار کو چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 47.3 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنا لئے ۔انگلینڈ کو ابھی اننگز سے شکست سے بچنے کیلئے 49 رنز بنانے ہیں جبکہ اس کے چار وکٹ ابھی باقی ہیں۔چوتھے ٹیسٹ کا چوتھا دن پوری طرح کپتان وراٹ کے نام رہا جنہوں نے 340 گیندوں پر 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 235 رن کی اپنی اننگ کھیلی۔وراٹ نے اس طرح کسی ہندستانی کپتان کا بہترین ا سکور کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔نچلے آرڈر کے بلے باز جینت نے اپنے تیسرے ہی ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنالی ۔ جینت نے 204 گیندوں پر 104 رنز میں 15 چوکے لگائے ۔اس سے پہلے کپتان وراٹ (235) کے ریکارڈ ڈبل سنچری اور کیریئر کی بہترین اننگز اور جینت یادو (104) کے پہلے سنچری کی بدولت ہندستان نے پہلی اننگز میں 631 رنز بنا کر 231 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔ہندستان نے اس طرح انگلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا بہترین اسکور بنا لیا۔ہندستان نے 2007 میں اوول میں 664 رنز بنائے تھے ۔وانکھیڑے اسٹیڈیم پر یہ کسی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے ۔وراٹ کی اس سال یہ تیسری ڈبل [؟][؟]سنچری ہے ۔اس سے پہلے انہوں نے ویسٹ انڈیز میں اور نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں ڈبل سنچری لگائی تھی ۔ رنز مشین وراٹ پہلے ایسے ہندستانی بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں تین ڈبل سنچری لگائی ہیں۔وراٹ اور جینت کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لئے ریکارڈ 241 رنز کی شراکت ہوئی۔ہندستانی کپتان نے 340 گیندوں میں 235 رن کی اپنی بہترین ڈبل سنچری اننگز میں 25 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔وراٹ نے اس کے ساتھ ہی 2016 میں 1200 رنز بھی پورے کر لیے ۔موجودہ سیریز میں وراٹ کے رنز کی تعداد 640 پھنچ چکی ہے ۔وہیں ہریانہ کے جینت نے 204 گیندوں میں 104 رنز کی اننگز میں 15 چوکے لگائے ۔جینت کی یہ پہلی ٹیسٹ سنچری ہے ۔ہندستان نے صبح سات وکٹ پر 451 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔وراٹ 147 اور جینت 30 رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔دونوں نے لنچ تک ہندوستان کے اسکور کو 579 رنز پہنچا دیا۔ وراٹ نے اپنی ڈبل [؟][؟]سنچری لنچ سے پہلے 302 گیندوں میں مکمل کر لی۔ جینت نے لنچ کے وقت وراٹ 212 اور جینت 92 رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔جینت نے لنچ کے بعد اپنی سنچری 196 گیندوں میں مکمل کی۔جینت نے 204 گیندوں میں 104 رنز بنائے ۔انہیں ٹیم کے 605 کے اسکور پر لیگ اسپنر عادل راشد نے وکٹ کیپر جانی بیرسٹو کے ہاتھوں اسٹمپ کراکر ہندستان کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ہندستان کا نواں وکٹ کپتان وراٹ کے طور پر 615 کے اسکور پر گرا۔وراٹ کو تیز گیند باز کرس ووکس نے جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اس کے بعد راشد نے بھونیشور کمار (9) کو ووکس کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو 631 رنز کے اسکور پر روک دیا۔بھونیشور نے 17 گیندوں پر نو رنز میں دو چوکے لگائے ۔امیش یادو سات رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔میچ کے چوتھے دن کے پہلے سیشن میں ایک بھی وکٹ نہیں لینے والے انگلش گیند بازوں نے لنچ کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندستان کو 631 پر آ¶ٹ کر دیا۔انگلینڈ کی جانب سے لیگ اسپنر عادل راشد نے 55.3 اوور میں 192 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔اس کے علاوہ جو روٹ نے 31 رن پر دو وکٹ اور معین علی نے 174 رنز پر دو وکٹ لئے جبکہ ووکس اور بال کو ایک ایک وکٹ ملی۔