پرانی دہلی کے چکر کاٹ رہے ہیں سیف علی خان

ممبئی ،7دسمبر (یواین آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ان دنوں پرانی دہلی کے چکر کاٹ رہے ہیں۔اکشے کمار کے ساتھ ہٹ فلم ”ایئرلفٹ ” بنانے والے راجہ کرشن مینن کے ساتھ سیف علی خان کی فلم ‘شیف’ میں کام کر رہے ہیں۔سیف علی خان صرف کھانا نہیں بنانے والے ہیں بلکہ ان کو ملک بھرمیں گھوم گھوم کر کھانے کھلانے سے فرصت نہیں ہے ۔ گزشتہ دنوں سیف پرانی دہلی میں دیکھے گئے ۔کیرالہ اور امرتسر میں شوٹنگ کرنے کے بعد گزشتہ دنوں سیف علی خان پرانی دہلی کی گلیوں میں نظر آئے ۔چاندنی چوک میں بھی شوٹنگ کی۔جامع مسجد کے پاس مہاویر بھون اور کناری بازارکی گلیوں میں سیف نے شوٹنگ کی۔ سیف شوٹنگ لوکیشن پر صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک تھے ۔ لوگوں کو شوٹنگ کے بارے میں پتہ نہ چلے اس لئے شوٹنگ کوان ڈور رکھا گیا تھا۔ فلم میں سڑک کے سفر کو زیادہ دکھانا ہے اس لئے شوٹنگ لوکیشن بھی کافی چینج کی جا رہی ہے ۔ اب سیف جب شیف بن چکے ہیں تو ظاہر ہے مختلف کھانوں کا بھی ذائقہ لیں گے اور پرانی دہلی جا کر چاٹ اور پراٹھے نہ کھائے ہوں ایسا کیسے ہو سکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم ‘شیف’ کیرالہ کے بیک ڈراپ کی ایک کہانی ہے جس میں قتل مسٹری بھی شامل ہے ۔