ڈاکٹر شکیل احمد اُردو یونیورسٹی کے نئے پرووائس چانسلر

حیدر آباد، 2 دسمبر ( پریس نوٹ) ڈاکٹر شکیل احمد، رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ یونیورسٹی کے جاری کردہ احکامات کے بموجب ڈاکٹر شکیل احمد بحیثیت انچارج رجسٹرار خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ڈاکٹر شکیل احمد نے یکمفروری 2016 کو یونیورسٹی کے رجسٹرار کی حیثیت سے جائزہ لیا تھا۔اُس سے قبل وہ یوجی سی میں جائنٹ سکریٹری اور جامعہ ہمدرد نیز یونیورسٹی آف دہلی میں ڈپٹی رجسٹرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہےں۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 1985ءمیں بی کام اور 1992ءمیںعثمانیہ یونیورسٹی سے ایم کام کیا۔ انہوں نے 1998ءمیں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر شکیل احمد کی کتاب ”ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ان یونیورسٹیز“ (Human Resource Development in Universities)،1999 میں شائع ہوئی۔ اُن کے تحقیقی مقالات کینیڈا، کویت، نیدر لینڈ اور امریکہ کے رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے 31 تحقیقی مقالات مو¿قر قومی رسائل و جرائد میں بھی شائع ہوئے ہیں۔