کمرہٹی کے افضل خان و چنئی کے سو سانتا سونا بنے معذور مراتھن دوڑ کے جوائنٹ چمپئن

کولکاتا 20 دسمبر ( پریس ریلیز)۸۱،دسمبر کی صبح ۶، بجے ریڈ روڈ پر ٹاٹا اسٹیل کولکاتا ۔(۵۲ک) کی جانب سے تیسرے سال بھی مراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کل ۰۰۰۲۱، افراد نے حصہ لیا ، اس دوڑ کو چار حصوں میں بانٹا گیا تھا پہلا کم وقت میں ۰۱، کیلو میٹر دوڑ (جنرل) ،دوسرا ۔۷، کیلو میٹر کا آنند ریس ، تیسرا ۴، کیلومیٹر کیلئے سینئر سیٹیزن ، چوتھا سی۔ دبلو۔ ڈی اس میں جسم کے کسی حصے سے معذور افرادہی ۵، کیلو میٹر کی دوری کم وقت میں حصہ لیے ، اس مراتھن دوڑ کے برانڈ امباسڈر انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن سوربھ گانگولی اور ٹینس اسٹار بورس بیکر بنائے گئے ہیں ، اس دوڑ کا افتتاح گورنر مغربی بنگال کیسری ناتھ ترپاٹھی و ریاستی وزیر اسپورٹس اروپ رائے نے کیا ،سی ۔ ڈبلو۔ ڈی یعنی معذوروں کا مراتھن میں کلکتہ کے افضل خان اور چنئی کے سوسانتا سونا جو پیروں سے معذور ہےں انہیں انگلینڈ کی انڈو لائیٹ کمپنی اپنی جانب سے فری مصنوعی پیر فراہم کرتی ہے جس سے افضل خان مقابلے میں جوائنٹ چمپئن قرار دئے گئے ۔ انکی کامیابی پر کمرہٹی کے اسپورٹس شخصیتوں نے انہیں مبارک باد ارسال کیا ۔