کک نے شکست کیلئے مواقع گنوانے کو ذمہ دارٹھہرایا

ممبئی،12دسمبر(آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں اننگز اور 36رنز کی شکست کے لئے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہنے اورا سپن بولنگ متبادل کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کے ساتھ مہمان ٹیم نے پانچ ٹیسٹ کی سیریز بھی گنوا دی۔چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن 32منٹ میں میزبان ٹیم کی جیت کی خانہ پوری کرنے کے بعد کک نے کہاکہ یہ ایک بار پھر موقع گنوادیا ہے ۔