ڈاکٹر دیا ل فاﺅنڈیشن ایوارڈ تقریب میں شامل ہوئے سنتھ جے سوریہ

پٹنہ 21 دسمبر( پرمود کمار پاٹھک)کرکٹ میں تیز رفتارسے رن بنانے کی روایت کی شروعات کرنے والے شری لنکا کے ہرفن مولا کرکٹر سنتھ جے سوریہ نے آج پٹنہ کے ہوٹل موریہ میں منعقد ڈاکٹر دیا ل فاﺅنڈیشن ایوارڈ تقریب میںکہاکہ بہارانہیںبہت پسند آیا۔انہو ںنے کہاکہ کیونکہ میں ایک بودھشٹ ہوں۔اس لئے یہ سر زمین ان کیلئے زیارت گاہ بھی ہے ۔جے سوریہ نے ڈاکٹر دیا ل فاﺅنڈیشن ایوارڈ تقریب کوقابل تعریف بتاتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ٹالینٹ کو نکھار نے کیلئے سبھوں کو مل کر کوشش کرنا چاہئے۔ ایسے میں ڈاکٹر دیال فاﺅنڈیشن کی طرف سے کرکٹ اور سماج کے ٹالینڈیڈ لوگوں کو اعزاز سے نوازنا قابل تعریف ہے ۔جے سوریہ نے اپنے کرکٹ سے جڑی یادوں کو شیئرکر تے ہوئے بتایاکہ انہوں نے اپنے کرکٹ کومنظم کرنا رو شن مہا نامہ سے سیکھا ۔جے سوریہ نے ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ کوہلی اچھے کھلاڑی ہیں۔اور ٹیم انڈیا اچھا کھیل رہی ہے ۔دھو نی اور کو ہلی کے کپتانے پر کہاکہ دو نو ں کے کھیل کا اپناطریقہ ہے ۔