کرشمہ کپورکی دوسری شادی کی افواہیں گرم

ممبئی۔27دسمبر(ےواین این ) سنجے کپور سے علیحدگی کے بعد کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی افواہیں گرم ہیں اور اس کی بنیادی وجہ کرشمہ کی نئے شادی شدہ دوست سندیپ توشنیوال کیساتھ پارٹیوں میں دیکھاجانااور ایک انگوٹھی ہے جسے ان کے نئے رشتے کیساتھ جوڑا جارہاہے۔سندیپ پہلے ہی اشرتانامی خاتون کیساتھ شادی کرچکے تھے لیکن اب اس سے علیحدگی کیلئے معاملات چل رہے ہیں، اشرتا پیشے کے اعتبار سے دانتوں کی ڈاکٹر ہیں اور سندیپ سے دو بچوں کی ماں ہیں۔انہوں نے علیحدگی کی صورت میں سندیپ سے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔