نئے سال کے استقبال کیلئے تیارہیں پٹنہ کے لوگ

پٹنہ28 دسمبر ( پریس ریلیز)سال 2016 کی رخصتی اور نئے سال 2017 کی آمد کے جشن میں پٹنہ کے باشندہ ڈوبنے کیلئے تیار ہیں ۔سال 2017 کے آغاز جشن کو یادگار بنانے کیلئے انیس آباد واقع ہوٹل پاٹلی پترا کانٹینینٹل 31 دسمبر کی رات ایک خاص پرو گرا م کر رہاہے ۔جس میں فل مستی ، ہنگامہ اور دھمال ہو گا۔ ایسا کہنا ہے ہوٹل کے ڈی جی ایم سید تاج الدین کا ۔مسٹر تاج الدین نے آج یہاں پریس کانفرنس میں نیو ایئر کی سلیبریشن کی جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ ہوٹل پاٹلی پترا کانٹی نینٹل ، آنیس آباد میں ہاٹ تھرو بالنگ ڈی جے ،بالی ووڈ کا تڑ کا،ممبئی اور دہلی کے میوزیکل ڈانس ٹروپ کی دھماکے دار پیشکش ، سارے گامہ کے میل اور فی میل کے گانے اور بچو ں کیلئے کڈزون خاص طورپر دلکشی کا باعث ہو گا۔تاج الدین نے بتایاکہ نیو ایئر سلیبریشن کو خاص بنانے کیلئے ایک لکی ڈراکابھی انعقاد کیاجائے گا۔جس کے فاتح کوملے گا ہو ٹل کی جانب سے 1 نائٹ قیام کاموقع اور او پو کا کیمرہ فون ۔اتناہی نہیں گفٹ اور گیمس ، گا لا بفیٹ ڈینر ، ہوائن پارٹی مو ٹل کے علاوہ بھی بہت کچھ ایسی چیزیں ملے گی جو آپ کے نیو ایئر پارٹی کو خاص بنا دیں گی۔انہو ں نے نیو ایئر پارٹی کے انٹری کے بارے میں بتایاکہ اس پارٹی میں میاں بی وی کی انٹر کیلئے فیس 4999 رو پئے ہو نگے۔