آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

عامر خان غیرمعمولی ادا کار ہیں: سیف علی خان

download
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔29دسمبر(ےو این این) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بہترین اداکاری کے سب ہی متعرف ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کی کامیابی نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اب سیف علی خان نے بھی عامر خان کو غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل اداکار قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کو دیکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے اچھی فلم نہیں دیکھی۔ انہوں نے عامر خان کو ایک غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پسند بہت اچھی ہے اور پورا ملک پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکا تھا کہ فلم دنگل بہت ہی شاندار ہو گی۔کرینہ کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر ہیں اور انہوں نے دنگل نہیں دیکھی، میں اپنے دوست اور ڈرائیور کے ہمراہ فلم دیکھنے آیا اور فلم سب کو بہت پسند آئی۔ اس کے علاوہ سیف علی خان نے سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ سیف علی خان ان دنوں بچے کی پیدائش کے باعث چھٹیوں پر ہیں اور وہ جنوری میں ہدایتکار راجا کرشنا مینن کی فلم شیف کی شوٹنگ دوبارہ سے شروع کریں گے۔

About the author

Tariq Hasan