عرفان پٹھان کو بیٹے کا نام ابراہیم یا یعقوب نہ رکھنے کا مشورہ

نئی دہلی ، 29 دسمبر (یو این آئی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ تیزگیندباز محمد سمیع کے بعد اب سابق تیزگیندباز عرفان پٹھان کو تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جہاں عرفان پٹھان کے گھر بیٹے کی ولادت کے بعد ان کے ایک پرستار نے بیٹے کا نام ابراہیم یا یعقوب نہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ بعدازاں عرفان پٹھان کے تیکھے ردعمل پر پرستار نے معذرت کرلی ہے ۔ہندوستان کے مشہور فاسٹ بالر عرفان پٹھان کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان بھی کیا تھا۔عرفان کے ایک مداح دیو یانشو راج نے بھی انہیں بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی لیکن ساتھ ساتھ مشورہ دیا کہ اپنے بیٹے کا نام دا¶د یا یعقوب نہ رکھیں۔عرفان کے اس شائق کا دا¶د ابراہیم اور یعقوب میمن کی جانب اشارہ تھا، جنہیں ملک میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔تاہم عرفان نے اس پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم نام چاہے جو بھی رکھیں، ان کا بیٹا بھی اپنے والد اور دادا کی طرح ملک کا نام روشن کرے گا۔بعد ازاں دیویانشو نے اپنے بیان پر معافی مانگی جس پر عرفان پٹھان نے انہیں خوشدلی سے معاف کردیا۔عرفان پٹھان نے اپنے بیٹے کا نام عمران خان پٹھان رکھا ہے ۔2003 میں ہندوستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے عرفان پٹھان 2007 تک تینوں فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کا لازمی جزو سمجھے جاتے تھے ، لیکن پھر انجریز اور ناقص فارم کی وجہ سے بتدریج ان پر تمام فارمیٹس کے دروازے بند ہوتے چلے گئے ۔آخری مرتبہ 2012 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انڈین ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آل را¶نڈر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن تاحال کامیاب نہیں ہو سکے ۔