پرکاش اتسو کے موقع پررہے گی ثقافتی پرو گراموں کی دھوم

پٹنہ 29 نومبر ( اسٹاف رپورٹر)سکھوں کے 10 ویں گرو شری گرو گووند سنگھ جی مہاراج کی 350 ویں جینتی کو ریاستی حکومت پر کاش اتسو کے طورپر منارہی ہے ۔اس کے تحت محکمہ فن ، ثقافت اور امور نوجوان ایک شایان شان تقریب کا انعقاد کر نے جارہی ہے ۔یہ تقریب 31 دسمبر 2016 سے 5 دسمبر 2017 تک منعقد ہو گی ۔ذرائع کے مطابق اس تقریب کے تحت مختلف پروگرام پٹنہ کے چار مختلف مقامات شری کرشن میموریل ہال ، بھارتیہ نرتیہ کلامندر ، رویندر بھون اورپریم چندر شالہ میں منعقدہونگے ۔اس کے علاوہ چیمبر آف کامرس میں 3 اور 4 جنوری 2017 کو فلموں کی نمائش ہو گی ۔انہیں مقامات پر افتتاحی پرو گرام کے بعد اسی دن سہ پہر 3 بجے پنجاب کی روایتی ’ رین سوبائی ‘ کے تحت ایک قو می ۔بین الاقومی سطح کا پروگرام منعقد ہوگا۔ یہ پرو گرام 31 دسمبر 2016 کے سہ پہرتین بجے سے شروع ہوکر اگلے دن یکم جنوری 2017 کی صبح 7 بجے اختتام پذیر ہو گا۔ اس پرو گرام کے تحت مختلف نامی گرامی فنکاروں کے ذریعہ مو سیقی (سازو آواز )اور رقص کی پیشکش ہوگی ۔ان میں بی بی آشو پریت کور ( خیال گائکی)پنڈت رگھویر ملک( دھرپد گائن ) ویدوشی جیوتی ہیگڑے (ردر وینا )اور پنڈت راجندر گنگا نی ( کتھک نرتیہ )سمیت دیگرکئی فنکار اس پرو گرام میں شرکت کریںگے۔
اطلاع کے مطابق شری کرشن میموریل ہال میں شری گرو گووند سنگھ مہاراج پرمبنی دیگر ثقافتی پروگرام کاانعقاد ایک سے 5 جنوری 2017 تک 3:00 بجے سہ پہرسے لیکر رات کے 10:00 بجے تک ہرایک دن منعقد ہونگے۔یہاںپرمنعقد ہو نے والے پرو گرام انادی فاﺅنڈیشن کے تو سط سے کرائے جائیںگے۔جبکہ بھارتیہ نرتیہ کلامندرمیں ’ لوک بھارتی ‘ پرو گرام کے تحت اسٹرن زونل کلچرل سینٹر ، کولکاتا کے ذریعہ بھارت لوک رنگ مہوتسوپروگرام کی نمائش ہوگی ۔اسی طرح رویندربھون میں نار تھ زونل کلچرل سینٹر الہ آباد کے ذریعہ مختلف ریاستو ں کے پرو گرام ’ لوک سنگم ‘ تھیم پر مبنی ہونگے ۔پریم چندرنگ شالہ میں منعقد ہو نے والے پر و گرام میں ’ رنگ بہار‘ موضوع پر مبنی بہارکی لوک روایتو ں ، جن میں ناٹک ، موسیقی اور رقص کی مختلف اصناف کے تعلق سے پروگرام کی نمائش ہوگی ۔ان پرو گراموں کاانعقاد بہارسنگیت ناٹک اکادمی کے تو سط سے کرایاجائے گا۔اس کے علاوہ چیمبر آف کامرس، گاندھی میدان شری گرو گو وند سنگھ مہاراج کی حیات و خدمات اورسکھ مذہب سے متعلق 6 فلمو ں کی نمائش کی جائے گی ۔ان فلمو ں کی نمائش بہاراسٹیٹ فلم ڈیو لپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ کرائی جائے گی ۔ان فلمو ں کی نمائش تین اور 4 جنوری 2017 کو دن کے گیارہ بجے سے 4:30 بجے تک ہو گی ۔اس کے علاوہ فن پر مبنی ایک نمائش بہارللت کلااکادمی کے ذریعہ بھارتیہ نرتیہ کلامندرکے احاطہ میں1 سے 5 جنوری 2017 کو دن کے 11 بجے سے شام 7:00 بجے تک منعقد ہوگی۔ بتایا جاتاہے کہ مذکورہ ثقافتی تقریب کے انعقاد سے پہلے بھی بعض ثقافتی اور یادگاری پروگرام منعقد ہو نگے ۔ اسی طر ح بہار میوزیم ،پٹنہ میں 30.12.2016 کودن کے 1:00 بجے گرو گو وند سنگھ جی کی زندگی اور حصولیابیوں پرمبنی ایک نمائش ہوگی جو پنجاب ڈیجیٹل لائبریری کے ذریعہ تیاری کی گئی ہے ، اس کاافتتاح فن وثقافت اورامور نوجوان کے وزیر شیو چندرام کریںگے۔یہ نمائش 30 دسمبر 2016 سے ایک سال سے 5 جنوری 2017 تک چلے گی ۔