کترینہ کا رنبیر کے ساتھ فلم کی تشہیر سے ا نکار

ممبئی ۔29دسمبر(ےو این این)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے سابق محبوب رنبیر کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم جگا جاسوسکی تشہیری مہم چلانے سے انکار کردیا۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے طویل معاشقے کے بعد اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کی وجہ سے ان کی فلم جگا جاسوس کی تکمیل رک گئی تھی لیکن پروڈیوسرز اور ہدایتکار کی بدولت دونوں اداکاروں کی جوڑی نے فلم مکمل تو کرلی ہے لیکن اب فلم تکمیل کے بعد ایک بار پھر مشکلات میں پھنس گئی ہے۔ کترینہ کیف نے فلمی مصروفیات کا بہانہ بناتے ہوئے فلم جگا جاسوس کی تشہیری مہم چلانے سے انکار کردیا ہے لیکن انہوں نے فلم کی تشہیری مہم چلانے سے انکار رنبیر کپور کے باعث کیا ہے جب کہ فلم پروڈیوسرز میں رنبیر کپور بھی شامل ہیں اورفلم کی تشہیری مہم کو زورو شور سے چلانا چاہتے ہیں تاہم کترینہ کے انکار کی بدولت فلم کو باکس آفس پر شدید نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ فلم جگا جاسوس اگلے برس 7 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی