اردو | हिन्दी | English
483 Views
Bihar News

آج سے بہار بورڈ میں بایومیٹر ک حاضری درج کی جائے گی:آنند کشور

bseb-chairman-anand-kishor-04092016
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 09جنوری (پریس ریلیز)آنندکشور ،چیر مین بہار اکزامنیشن بورڈ نے بتایا کے ہائی اسکول اور ہائیر سکینڈری شعبوں میں آج مورخہ 10جنوری 2017(منگل )سے بایومیٹرک مشین پر حاضری درج کی جائے گی ۔چیر مین کے مطابق ہائی اور ہائیر سکینڈری شعبوں کے سبھی افسران ملازمین دفتر میں آمد اور رفت کے وقت بایومیٹرک مشین سے اپنی حاضری درج کریںگے ۔انہوںنے بتایاکہ بایومیٹر ک مشین پر حاضری کی بنیاد پر سبھی افسران وملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔واضح ہو کہ اکزامینشن بورڈ کے کاموں کی روایت کو بہتر بنانے کے لئے جناب آنند کشور ،چیر مین ،بہار اسکول اکزامینشن بورڈ کے ذریعہ گذشتہ مہینوں میں کئی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں،جس میں بایومیٹرک سسٹم سے ملازمین کی حاضری درج کرنے کامنصوبہ ایک ہے۔بورڈ کے ہائی اور ہائیر سکینڈری شعبوں میں کل 30بایومیٹرک مشین کے ذریعہ سے دونوں سکیشنوں میں کل 700سے زیادہ ملازمین کی حاضری درج کی جائے گی۔دفتر سموار سے سنیچر تک سابق مقررہ وقت کے مطابق اور 1نومبر 2016سے 31مارچ 2017تک 10:30بجے صبح سے 05:00بجے شام تک رہے گا۔جس سکیشن کے نزدیک بایومیٹرک کی مشین لگائی گئی ہے اس سکیشن آفیسر کو مشین کے محفوظ استعمال کے لئے ذمہ دار افسر (نوڈل افسر)بنایا گیا ہے۔

About the author

Tariq Hasan