آگ لگنے سے نقدی رقم کے ساتھ تمام سامان جل کرراکھ

0
16

ہگلی21/جنوری ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا شب پور کے علاقے میں آج شام تین بجے کے قریب ایک مکان میں اچانک آگ لگ گئی جسکی وجہ سے گھر کے ساتھ تمام سامان جلکر راکھ ہوگیا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس معاملے میں مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ شام تین بجے کے قریب ہوا۔ آگ مرحوم جہورمیاں کا لرکا شیام بابو کے گھر میں لگی مقامی آگ سے جلتے ہوئے گھر کو دیکھ پولس اور فائر انجن دفتر اطلاع دیا مگر جب تک انبج پہونچتی تب تک گھر اور سامان جلکر خاک ہوچکاتھا۔ مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے میں اہم رول اداکیا جسکی وجہ سے مزید گھروں میں آگ کی لپیٹ سے محفوظ رہا۔ ادھر آگ لگنے کی خبر سن کر شیام بابو کی بیوی اسپتال سے واپس آئی اور صورتحال دیکھتے ہی اسکے ہوش اڑگئے اس نے بتایاکہ نقدی 35ہزار روپیہ اور تمام سامان جلکر خاک ہوگیا ہے آگ شیام بابو کے علاوہ اسکا چھوٹا بھائی امجد علی کے گھر میں بھی لگی ہے اسکا نقدی رقم پچاس ہزار اور جیور جیورات مکمل طورپر جل کر خاک ہو گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے دمکل کی دوگاڑیاں آئی مگر تاخیر سے جسکی وجہ سے مقامی لوگوں نے غم وغصے کا اظہار کیا۔ دمکل والا چاند گوپال نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ آگ ایلیکٹرک سارٹ سرکٹ کے وجہ سے لگی ہے مالی نقصانات بہت ہوائی ہے۔مقامی بانسببیڑیا مل پھاڑی کے ایس آئی سندر گوپال مکھرجی نے بتایاکہ آگ بجھانے میں مقامی لوگوں نے بہت محنت کیا جسکی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی ورنہ حالات مختلف ہوتے۔