ادیتیا رائے کپورنے کترینہ سے گہری دوستی پرچپی توڑدی

0
25

ممبئی9جنوری(پی ایس آئی) بالی ووڈ فلم “عاشقی ٹو” سے کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکارادیتیا رائے کپور کا نام پہلے اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا اوراب باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ان کی دوستی کی باتیں ہورہی ہیں جس پراداکار نے چپ توڑ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا رائے کپورکا کترینہ کیف کے ساتھ گہری دوستی سے متعلق خبروں پرکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کی کسی کے ساتھ دوستی یا بات چیت کوہمیشہ دوسرا ہی رنگ دیا جاتا ہے اور ا±س دوستی کو کسی رشتے سے جوڑ کربہت سی باتیں بھی کی جاتی ہیں۔ اداکار نے کہا کہ لوگوں کا کام ہی من گھڑت خبریں بنانا ہوتا ہے۔