ارشد اور میرے درمیان کوئی جھگڑا نہیں:اکشے

0
28

ممبئی، 28 جنوری (یواین آئی)اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کے اور ارشد وارثی کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔اکشے ان دنوں فلم ”جولی ایل ایل بی” کے سیکوئل میں کام کر رہے ہیں۔جولی ایل ایل بی میں ارشد نے اہم کردار اداکیاتھا۔ایسی خبرہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے لیکن اکشے نے اس کی تردید کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ارشد بہت اچھے ‘دوست’ ہیں اور ارشد نے ہی انہیں جولی ایل ایل بی 2 ‘کا راستہ دکھایا ہے ۔اکشے نے کہا، ”میں نے ارشد سے اس فلم کے بارے میں بات کی تھی۔ وہ کوئی چھوٹے آرٹسٹ نہیں ہیں وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں،لوگ صرف بغیر سوچے سمجھے ان باتوں کو بڑھا دیتے ہیں۔ارشد نے ‘جولی ایل ایل بی’ کو بڑی فلم بنایا ہے اور انہیں امید ہے ‘جولی ایل ایل بی 2’ بھی ویسے ہی بڑی بنے گی۔ ‘جولی ایل ایل بی’ میں اکشے کے ساتھ ہما قریشی اور سوربھ شکلا بھی ہیں۔