sarukhan-srihari-photography 7

امیتابھ سر سے کافی کچھ سیکھا ہے :شاہ رخ

ممبئی،29جنوری(یواین آئی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عظیم اداکار امیتابھ بچن سے کافی کچھ سیکھا ہے ۔شاہ رخ کی فلم ”رئیس” حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔امیتابھ نے فلم ”رئیس ”کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ کی تعریف کی ہے ۔امیتابھ نے ٹویٹر پر شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم میں تمہارا غصہ بہت اچھا لگا۔یہ بات شاہ رخ کے دل کو چھو گئی۔شاہ رخ نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ سر آپ سے ہی سیکھا ہے ۔شاہ رخ نے بتایا کہ فلم میں ہم نے امت جی کے سین کے ساتھ ہی ایک اپنا بھی سین فلمایا ہے اور ایک طرح سے میرا کردار اس دور کے سارے اینگری ینگ مین کا رول اداکرنے والے ہیرو کوہی وقف ہے ۔امت سر کے ساتھ جب بھی کام کیا ہے ،مجھے بہت خوشی ملی ہے اور ان سے جب کام کی ستائش ملے تولگتاہے کہ ہاں رپورٹ کارڈ اچھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں