بینکاک میں بو دھ فیسٹیول 5 اور 6 مئی کو

0
15

پٹنہ 28 جنوری(او م سنگھ )ہندو ستان کے بودھ روایت کو فروغ دینے کیلئے تھائی لینڈ کی دارالحکومت بینکاک میں آئندہ پانچ اور چھ مئی کوتھائی لینڈ کے سب سے مبارک موقع ویساکھا پو جا ڈے (بھارت میں بدھ پور نیما )کے دوران بودھ فیسٹیول کاانعقاد کیاجائے گا۔آبادی کے نقطہ نظر سے تھائی لینڈ کے سب سے بڑے شہر بینک کوک میں بوھ فیسٹیول کاانعقاد مشتر کہ طورپر یو نائٹیڈ انڈیاچمبر س آف کامرس و انڈسٹری ، نئی دہلی اور وی آرانٹر نیشنل تھائی کمپنی لمیٹیڈ بینکاک کے ذریعہ کیاجارہاہے۔یہ اطلاع کمپنی کے ڈائریکٹر وجئے ، اندر پریت سنگھ ، یو نائٹیڈ انڈیا چمبرس آف کامرس و انڈسٹری نئی دہلی کے ڈائریکٹر وجئے کمار شرما اورڈاکٹر بلویر سنگھ نے مشتر کہ طورپر اس سلسلے میں تفصیل سے جانکاری دی۔ان لوگوں نے بتایاکہ بینکاک میں منعقد ہو نے والے بودھ فیسٹیول کے تو سط سے اس مذہب کے ماننے والوں کے درمیان بھارت میں موجو د بودھ اور اور متعلقہ مذہبی مقامات کے بارے میں عوامی بیداری پیداہوگی ۔ خاص طورپر بہارمیںواقع بو دھ سرکٹو ں کے بارے میں ۔