اردو | हिन्दी | English
403 Views
Entertainment

بی جے پی نے شاہ رخ کو ملک کا غدار قرار دےدیا

Shahrukh-Khan-new-photos-12346
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔23جنوری(ےواین این )حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فلم ”رئیس“ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اور اداکار کو غدار قرار دے دیا۔شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں اور بی جے پی کو بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورعدم برداشت پر آئینہ دکھانا خاصہ مہنگا ثابت ہورہا ہے اسی لیے ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ کی فلموں”دل والے“ اور ”فین“ کو ناکام بنانے کے باوجود اب بھی متعصبانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شاہ رخ خان اور ان کی نئی آنے والی فلم”رئیس“ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اورپارٹی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیا نے ٹوئٹر پر کنگ خان کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے ان کی فلم ”رئیس“ کا بائیکاٹ اور ہریتھک روشن کی فلم ”کابل“ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے کا کہنا تھا کہ جو”رئیس“ ملک کا نہیں وہ کسی کام کا نہیں اور ایک ”کابل“محب وطن کا ساتھ تو ہم سب کو دینا ہی چاہیے۔

About the author

Tariq Hasan