جب تک فٹ رہوں گا، کھیلتا رہوں گا:آشیش نہرا

0
70

ناگپور، 30 جنوری (یواین آئی) انگلینڈ کے خلاف یہاں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو پانچ رن کی دلچسپ جیت دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تجربہ کار تیزگیندباز آشیش نہرا نے اپنی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب تک خودکو فٹ محسوس کریں گے تب تک کھیلتے رہیں گے ۔نہرا نے ان کی عمر کے سلسلے میں ہونے والی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فارم میں آنے کے لئے انہیں صرف ایک میچ کی ضرورت تھی۔ نہرا نے میچ میں مسلسل دو گیندوں پر دو بلے بازوں کو پویلین بھیجا اور بعد کے اووروں میں ایک اور وکٹ حاصل کیا۔ نہرا کی اس شاندار کارکردگی کے دم پر ہندوستان نے یہ میچ صرف پانچ رن کے فرق سے جیتا۔