خیر سگالی کرکٹ میچ میں ایس ایس بی ہوئی فاتح

0
15

سیتا مڑھی 29 جنوری(رضا ءاللہ)پریہاربلاک کے گاندھی ہائی اسکول کھیل کے میدان میں ایس ایس بی بنام پبلک کے درمیان خیرسگالی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کاافتتاح پریہار تھانہ صدر سدھیر کمارنے فیتہ کاٹ کرکیا۔ایس ایس بی ٹیم کی قیادت بجندر سنگھ نے کی ۔ایس ایس بی ٹیم نے 20 اوور کے کھیل میں ،15 او ور میں 138 رن بنائے ۔سب سے زیادہ 17 رن دے کر 3 وکٹ لینے والے کھلاڑی لکی کومین آف دی میچ قرار دیاگیا ۔ دو سری جانب اس نشانے کا پیچھا کر نے میدان پر اتر ی پبلک ٹیم نے17 اوور میں سبھی وکٹ گنواں کر صرف 103 رن ہی بناسکی ۔پبلک ٹیم کی قیادت احمد رضا کررہے تھے ۔اس موقع سے وہاںموجود سابق ایم پی ڈاکٹر ارجن رائے نے کہاکہ یہ میچ امن اور بھائی چارہ کوفرو غ دینے کیلئے منعقد کیاگیاہے ۔ انہو ں نے فاتح ٹیم کو کپ دے کر اعزاز سے نوازا۔