dravid3 4

دراوڈ44 برس کے ہوئے ، کرکٹ کو بتایا تحفہ

نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) سابق ہندستانی کپتان راہل دراوڑ بدھ کو 44 برس کے ہو گئے ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ‘کرکٹ’ ہی ان کے لئے زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے ۔ دراوڑ نے بدھ کو اپنے 44 ویں سالگرہ پر فیس بک کے صفحے پر ایک ویڈیو پیغام میں اپنے دل کی باتیں کہیں، اور ساتھ ہی کرکٹ کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ بتایا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ انہیں اپنی ہر سالگرہ پر اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ کرکٹ نے ان کی زندگی میں کیا کردار ادا کیا ہے اور کس طرح یہ تحفہ آج بھی انہیں بہت کچھ دے رہا ہے ۔ کافی پرسکون رہنے والے دراوڑ نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ ان کا کرکٹ میں سفر کس قسم کا رہا ہے ۔ ہندستانی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچ نے کہا کہ عورت سے لے کر مرد اور سینئر سے لے کر جونیئر ٹیموں تک کوئی بھی شخص جو کرکٹ سے جڑا رہا ہے اس کے پاس بتانے کے لیے بہت کچھ ہے . دراوڑ نے کہا “سالگرہ پر ہر سال مجھے یہ بات یاد آتی ہے کہ کرکٹ نے میری زندگی میں کیا کردار ادا کیا ہے۔
. یہ ایسا تحفہ ہے جس نے مجھے دوستی، تجربہ، محبت اور بہت کچھ دیا ہے جس کے لئے میں شکر گزار ہوں. یہ ایسا تحفہ ہے جسے میں آگے لوگوں کے ساتھ اشتراک کر سکتا ہوں اور اس سے مجھے خوشی ملتی ہے . میں ایسا ہی ایک چھوٹا سا ویڈیا آپ کے ساتھ اشتراک کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں