دوسرا پریکٹس میچ آج، رہانے کوٹیم انڈیا کی کمان

0
29

ممبئی، 11 جنوری (یواین آئی) ہندوستان اے اور انگلینڈ کی ٹیمیں ممبئی میں جمعرات کو اپنے دوسرے اور آخری پریکٹس میچ میں اپنی اپنی تیاریوں کو مضبوطی دینے اتریں گی جہاں ایک بار پھر سینئر کے ساتھ ساتھ میزبان ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں پر بھی نگاہیں رہیں گی۔ پہلے پریکٹس میچ میں میزبان ٹیم کو تین وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی تھی لیکن کپتانی چھوڑ چکے مہندر سنگھ دھونی اور آل را¶نڈر یوراج سنگھ نے اپنی طوفانی نصف سنچری اننگز سے حیرت انگیز کارکردگی کے اشارے دیے تھے ۔ہندوستانی ٹیم اب دوسرے اور آخری پریکٹس میچ کیلئے جمعرات کو انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 اور تین محدود اووروں کی سیریز اتوار سے شروع ہونے جا رہی ہے جہاں پہلے ون ڈے میچ پونے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے پریکٹس میچ میں دھونی، یوراج، شکھر دھون اور آشیش پیھرا جیسے سینئر کھلاڑی نہیں کھیلیں گے اور ٹیم رہانے کی کپتانی میں کھیلنے اترے گی۔ اس میچ میں تجربہ کار کھلاڑیوں سریش رینا اوررشبھ پنت اور ایشان کشن جیسے نوجوانوں کی کارکردگی پر بھی نظر رہے گی ۔حصہ رہے پنت نے ویسٹ انڈیز میں جونیئر ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا تھا۔حال ہی میں رنجی ٹرافی سیشن میں مہاراشٹر کے خلاف 308 رن کی اننگز اور پھر جھارکھنڈ کے خلاف ان کی کارکردگی قابل تعریف تھی جس کی بدولت انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔پریکٹس میچ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کئی معنوں میں اہم ہے جس میں رشبھ کے علاوہ ان کی ٹیم کے ساتھی ایشان کشن دونوں ہی وکٹ کیپر بلے باز کی جگہ کے لئے دعویداروں میں ہیں۔ سلیکٹروں نے کشن کو میچ کیلئے بطور وکٹ کیپر رکھا ہے لیکن اپنے کیریئر کے آخری پڑا¶ پر پہنچ گئے دھونی کی جگہ کئی کھلاڑیوں کے درمیان اس جگہ کے لیے سخت دعویداری نظر آتی ہے ۔پنت اور کشن دونوں کے پاس بین الاقوامی سیریز سے قبل خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع رہے گا۔ وہیں رہانے بھی چوٹ کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کر رہیں ہیں۔ ان کے لئے پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی ون ڈے سیریز میں اترنے سے پہلے حوصلے بڑھانے والی ہوگی ۔ ساتھ ہی رینا کے لیے بھی یہ پریکٹس میچ بہت اہم ہے ۔طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر رہنے والے رینا کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن وہ ٹوئنٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں اور سلیکٹروں پر اپنا اعتماد قائم کرنے کیلئے انہیں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر کے کھلاڑی پرویز رسول، وجے شنکر اوردیپک ہڈا اور شیلڈن جیکسن سے بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے ۔ گیند بازوں میں ونے کمار، اشوک ڈنڈا اور پردیپ سنگوان اور اسپنروں میں شہباز ندیم اہم رہیں گے ۔ہندوستان اے ٹیم- اجنکیا رہانے (کپتان)، سریش رینا، رشبھ پنت، دیپک ہڈا، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شیلڈن جیکسن، وجے شنکر، شہباز ندیم، پرویز رسول، ونے کمار، پردیپ سنگوان اور اشوک ڈنڈا۔