رئیس کے پوسٹر میں شاہ رخ اور ماہرہ کی دلچسپ کیمسٹری

0
24

ممبئی،۳جنوری(پی ایس آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس کا پہلا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے جس میں ماہرہ کے ساتھ ان کی کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ آنے والی فلم رئیس کا پوسٹر شئیر کیا۔ شاہ رخ خان نے اپنے اکاو¿نٹ پررئیس کے 2 پوسٹرز شئیر کیے ہیں، پہلے پوسٹر میں شاہ رخ خان چشمہ لگاکر کھڑے ہیں اور کافی غصہ میں دکھائی دے رہے ہیں جب کہ انہوں نے پوسٹر کو ’او ظالماں‘ لکھ کر شئیر کیا ہے۔دوسرے پوسٹر میں شاہ رخ خان پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کھڑے ہیں جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ انتہائی مضبوطی سے تھاما ہوا ہے، پوسٹر میں شاہ رخ خان زخمی نظر آرہے ہیں لیکن پوسٹر میں ماہرہ خان اور شاہ رخ کی کیمسٹری نے پاکستان اور بھارت میں اپنے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جب کہ شاہ رخ خان پوسٹر شئیر کرتے ہوئے شعر بھی لکھنا نہ بھولے، ”تو شمع ہے تو یاد رکھنا۔۔۔ میں بھی ہوں پروانہ“ واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ماہرہ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار نبھارہی ہیں، دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں جب کہ فلم رواں ماہ ریلیز کی جائی گی۔