ریان گاسلنگ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں د پیکا

0
9

ممبئی،21جنوری(یواین آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پدوکون ہالی ووڈ اداکا ریان گاسلنگ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔دیپیکا نے ”تریپل ایکس:ریٹرن آف جینڈر کیج”کے ذریعہ ہالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی ہے ۔فلم میں دیپیکا نے ون ڈیزل کے ساتھ کام کیا ہے ۔دیپیکا پدوکون اب ریان گاسلنگ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔دیپیکا نے فلم ”لا لا لینڈ”میں ریان کے کام کو کافی پسند کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ گاسلنگ ان کی من پسند فہرست میں شامل ہیں۔دیپیکا نے کہا،”ان کی جتنی بھی فلمیں ہیں اس میں اداکاری،نغمے سبھی بہت اچھے تھے ۔یہ ان کلاسیکل محبت کی کہانیوں میں سے ہے جس میں سینس کو بہت ہی بہترین طریقے سے پیش کیا گیا ہے ۔