ساحر لدھیانوی کا کردار نبھانا ابھی طے نہیں:شاہ رخ خان

0
20

ممبئی۔20جنوری(ےواین این ) بالی وڈاداکار خان شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کے کردار کو سلور سکرین پر نبھانا ابھی طے نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز سنجے لیلا بھنسالی، ساحر لدھیانوی کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔اس فلم میں ساحرلدھیانوی اور مصنفہ امرتا پریتم کے تعلقات کو بھی دکھایا جائے گا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ فی الحال فلم فائنل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ریڈ چیلیز فلم کر رہی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اس سے جڑے ہیں۔انہوں نے مجھے سکرپٹ دکھایا جومجھے پسند آیا ہے،تاہم فی الحال ابھی کچھ کنفرم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی سے جلد ملیں گے ۔