فن فنکار

سلمان خان اور شاہ رخ آمدنی میں سرفہرست

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۲۱جنوری(پی ایس آئی) فوربز میگزین نے 2016 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے بولی وڈ ستاروں کی فہرست جاری کردی ہے،اس فہرست میں سب سے اوپر اداکاروں میں سلمان خان اور شاہ رخ خان جبکہ اداکاراو¿ں میں دیپکا پاڈوکون اور پریانکا چوپڑا ہیں۔فلم سلطان کے اسٹار 270 کروڑ روپے سے زیادہ کماکر 2016 کے سب سے امیر اداکار قرار پائے ہیں،نئی آنے والی فلم رئیس کے گینگسٹر نے گزشتہ برس 221 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے،اکشے کمار 203 کروڑ کما کر حکمرانی کی۔اداکاراو¿ں میں دیپکا پاڈوکون 69 کروڑ روپے سے زیادہ کماکر نویں آسمان پر ہیں جبکہ ان کی حریف پریانکا چوپڑا 76 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ میگا اسٹار نے 32.62 کروڑ روپے کمائے،بولی وڈ کے یونانی دیوتا ریتک روشن نے 90 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے،رنویر سنگھ نے 67 کروڑ روپے سے زیادہ، فیشن کی علامت سونم کپور نے 20 کروڑ روپے سے زیادہ،جونیئر کپور رنبیر کپور 55 کروڑ رپوے سے زیادہ کمانے میں کامیاب رہے،جیکیلین فرنانڈس کی سالانہ کمائی 19 کروڑ روپے سے زیادہ رہی،کترینہ کیف گزشتہ برس 33 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے میں کامیابی حاصل کرسکیں،میگا تامل اسٹار رجنی کانت صرف 35 کروڑ روپے ہی کما سکے، سنی لیون نے 10 کروڑ 7لاکھ روپے سالانہ کمائے،بولی وڈ باکس آفس پر سب سے کامیاب فلموں کی اداکارہ انوشکا شرما صرف 15 کروڑ 25 لاکھ روپے ہی کماسکیں۔بولی وڈ حسینہ کرینہ کپور کی آمدنی 35 کروڑ 67 لاکھ روپے رہی،فلم اڈتا پنجاب کی اسٹار عالیہ بھٹ 17 کروڑ 83 لاکھ کمانے میں کامیاب رہیں، کنگنا رناوت نے 26کروڑ25لاکھ کمائے،جبکہ سیف علی خان کی گزشتہ برس آمدنی 20 کروڑ 13 لاکھ روپے رہی۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar