فن فنکار

سلمان کو باہر نکلنے سے پرینکاکی قسمت کھل گئی

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ،۷۲جنوری(پی ایس آئی) بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے نکالی جانے والی پریانکا جگا کی قسمت کھل گئی ہے اور انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع مل گیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جاری ایک پوسٹ میں کیا۔تفصیلات کے مطابق پریانکا جگا سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس 10 میں شامل تھیں اور اسی پروگرام میں موجود سوامی اوم کی نام نہاد بیٹی بنی ہوئی تھیں۔ پروگرام کے میزبان سلمان خان نے دونوں ”باپ، بیٹی“ کو بگ باس کے گھر سے نکال دیا اور بعد ازاں انتظامیہ نے بھی انہیں فارغ کر دیا۔پریانکا جگا کے ’خشک‘ تبصروں نے سلمان خان کو اتنا مشتعل کیا کہ انہوں نے اسی وقت بڑے آرام سے پریانکا کو شو سے جانے کا کہہ دیا۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar