اردو | हिन्दी | English
290 Views
Entertainment

سنی لیون پر پیسے نہ لٹاو¿، میری فلم کا ٹکٹ خریدو بھائی

Sanileyan
Written by Tariq Hasan

جودھپور،29جنوری(پی ایس آئی)کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں سلمان خان جمعے کو جودھپور کی سی جی ایم عدالت میں پیش ہوئے۔ انھوں نے خود کو بےقصور بتایا اور کہا کہ انھیں اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہرن کی موت قدرتی طور پر ہوئی تھی لیکن لگتا ہے سوشل میڈیا پر لوگوں کو سلمان کی دلیل ہضم نہیں ہوئی۔بعض نے کہا کہ سلمان کی اگلی بلاک بسٹر فلم کا نام ہو گا ‘نو ون کلڈ بلیک بگ،’ (کالا ہرن کسی نے نہیں مارا۔)ایک اور صاحب نے لکھا کہ ’جب سلمان پیدا ہوئے ہوں گے، تو ڈاکٹر نے کہا ہو گا۔۔۔ ‘مبارک ہو، معصوم پیدا ہوا ہے۔’لگتا ہے کہ اس وقت سلمان خان کا ستارہ عروج پر ہے، جس طرح ایک کے بعد ایک ان کی فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہو رہی ہیں اسی طرح وہ مختلف مقدمات سے بری بھی ہو رہےہیں۔حال ہی میں وہ 2002 کے’ ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کیے گئے۔ کالے ہرن سے متعلق معاملہ اس وقت کا ہے جب سلمان خان راج شری پروڈکشن کی فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے لیے راجستھان میں تھے۔ اس معاملے میں ان کے ساتھ سیف علی خان، سونالی بیندرے اور نیلم بھی شامل تھیں۔ ویسے ان لوگوں کے لیے یہ فلم خاصی یاد گار رہی تبھی تو اس فلم کی پوری سٹار کاسٹ جودھپور کی عدالت میں ابھی تک ساتھ ساتھ ہے۔

About the author

Tariq Hasan