اردو | हिन्दी | English
249 Views
Entertainment

سوناکشی سنہا فلم ’نور‘میں گلوکاری کریں گی

beautiful-actress-sonakshi-sinha-widescreen-high-definition-wallpaper
Written by Tariq Hasan

ممبئی 21 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی آنے والی فلم ”نور” میں پلے بیک گلوکاری کریں گی۔سوناکشی پاکستانی صحافی و مصنفہ صبا امتیاز کے ناول ”کراچی یو آر کلنگ می” پر مبنی فلم ”نور” میں جرنلسٹ کا رول کر رہی ھیں۔ فلم کے ٹائٹل سانگ کو سوناکشی اپنی آواز دیں گی۔بتایا جاتا ہے کہ سوناکشی کی آواز بہت اچھی اور دلفریب ہے ۔ اس لئے فلم سازوں نے سوچا ہے کہ وہ ٹائٹل ٹریک گائیں ۔ اس نغمہ کو اعمال ملک کمپوز کریں گے اور جلد ہی گانے کی ریکارڈنگ ہو جائے گی۔سوناکشی نے اس سے پہلے اپنی فلم ”اکیرا” میں بھی ”رج-رج” گایا تھا۔واضح رہے کہ فلم ”نور” کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل ہوئی ہے ۔ اس فلم میں ”نور” کی زندگی میں آنی والی پریشانیوں کو دکھایا گیا ہے ۔دوستوں اور خاندان کے ساتھ اس کے تعلقات میں کس طرح اتار چڑھاو آتے ہیں یہ آپ کو فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔

About the author

Tariq Hasan