اردو | हिन्दी | English
582 Views
Sports

شہباز ندیم اور جگی کی بدولت جھارکھنڈ مضبوط

india-vs-south-africa-1st-t20-match-prediction-02-oct-2015
Written by Tariq Hasan

ناگپور، 03 جنوری (یو این آئی) لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم کی خطرناک گیند بازی اور اشانک جگی (129) کی بہترین سنچری سے جھارکھنڈ نے 408 رنز بنا کر گجرات کے خلاف رنجی ٹرافی سیمی فائنل کے تیسرے دن منگل کو پہلی اننگز میں 18 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی جس کے بعد لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم نے گجرات کو تین جھٹکے دیتے ہوئے جھارکھنڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔گجرات نے پہلی اننگز میں 390 رنز بنائے تھے جبکہ جھارکھنڈ نے پانچ وکٹ پر 214 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے 408 رنز بنائے ۔جھارکھنڈ کو برتری دلانے میں جگی کا سب سے بڑا تعاون رہا اور اس 27 سالہ بلے باز نے اپنی 15 ویں سنچری بنا ڈالی۔گجرات نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک چار وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنا لئے ہیں۔گجرات کے پاس اب صرف 82 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کے چھ وکٹ باقی ہیں۔پہلی اننگز میں 149 رنز بنانے والے اوپنر پریانک پانچال دوسری اننگز میں ایک رن بنا کر رن آ¶ٹ ہو گئے ۔پانچال کے آ¶ٹ ہونے کے بعد سمت گوھل (49) اور بھارگو میر¸ (44) نے دوسرے وکٹ کے لئے 69 رن کی شراکت کی لیکن اس کے بعد ندیم نے اپنا کمال دکھاتے ہوئے 11 رنز کے وقفے میں تین وکٹ جھٹک لئے ۔لیفٹ آرم اسپنر ندیم کو پہلی اننگز میں 35 اوور میں ایک وکٹ ملا تھا لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے گوھل، میر¸ اور کپتان پارتھیو پٹیل (ایک) کو پویلین بھیج دیا۔اسٹمپ کے وقت من پریت جنیجا دو اور ہردک پٹیل کھاتہ کھولے بغیر کریز پر تھے ۔ندیم نے 11 اوور میں 56 رن پر تین وکٹ لئے ۔اس سے پہلے جگی نے 182 گیندوں پر 129 رنز میں 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔جگی جب آٹھویں بلے باز کے طور پر آ¶ٹ ہوئے تو اس وقت جھارکھنڈ کا اسکور 393 رنز تک پہنچ چکا تھا اور اسے پہلی اننگز میں برتری مل گئی تھی۔جگی نے صبح جب اپنی اننگز آگے بڑھائی تو وہ 40 رنز پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔ان کے ساتھ راہل شکلا کھاتہ کھولے بغیر کریز پر تھے ۔
راہل نے 66 گیندوں میں 27 رنز بنائے ۔راہل کا وکٹ 283 کے اسکور پر گرا۔جگی نے اس کے بعد کوشل سنگھ (53) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 97 رنز کی قیمتی شراکت کی۔اس شراکت نے ہی جھارکھنڈ کو اچھی حالت میں پہنچا دیا۔کوشل 92 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگانے کے بعد جسپریت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔شہباز ندیم نے 16 رنز بنائے ۔گجرات کی جانب سے بائیں ہاتھ کے تجربہ کار فاسٹ بولر آر پی سنگھ نے 21 اوور میں 90 رن دے کر چھ وکٹ لئے ۔آر پی کے فرسٹ کلاس کیریئر میں ایک اننگز میں پانچ وکٹ لینے کا یہ 12 واں موقع تھا۔آر پی کی اس سیزن میں یہ سب سے بہترین کارکردگی بھی ہے ۔ ہردک پٹیل نے دو اور جسپریت بمراہ اور روجل بھٹ نے ایک ایک وکٹ لیا۔

About the author

Tariq Hasan