dd 3

صبا قمر کی بالی ووڈ میں انٹری

ممبئی۹۱جنوری(پی ایس آئی)پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں اور فلم ‘منٹومیں شاندار اداکاری کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ‘ہندی میڈیم کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”ہندی میڈیم “میں صبا قمر بھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا میں نظر آئیں گی۔دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے ۔جو دلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔واضح رہے صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ”ہندی میڈیم “رواں سال 12مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں