ماہرہ کا سوشل میڈیا پر فینز کیساتھ سوال جواب سیشن

0
14

ممبئی ۔18جنوری(ےواین این)بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں کنگ خان کے مدمقابل کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ سوال جواب سیشن کیا، اس موقع پر ماہرہ سے کھٹے میٹھے سوالات ہوئے۔ماہرہ خان آن لائن ہوئیں تو فینز نے مزیدار سوالات کی بوچھاڑ کردی، ایک فین نے پوچھا کہ کسی انسان میں بہترین خاصیت کون سی ہوتی ہے، جس پر ماہرہ نے جواب دیا کہ خواتین اور حضرات دونوں میں ایمانداری کو اہمیت دیتی ہیں۔یہ بھی پوچھا گیا کہ ”رئیس“کی ہمت، محبت یا ذہانت، ماہرہ کو کون سی ادا بھائی؟ جس پر ماہرہ کا جواب تھا کہ محبت، ہمت اور ذہانت کے ساتھ۔ایک منچلے نے ماہرہ کو ان کے فیورٹ انڈے پراٹھے کی دعوت دے ڈالی، جس پر ماہرہ نے خوش دلی سے کہا کہ کیوں نہیں، لڑکیاں ڈیٹ پر پے بھی کرسکتی ہیں، کراچی آئیے، میں آپ کو انڈا پراٹھا کھلاﺅں گی۔ماہرہ نے کہا کہ وہ بھارتی فینز اور چاٹ کو مس کرتی ہیں۔پہلی بار ظالما دیکھ کر شرماجانے والی ماہرہ نے بتایا کہ وہ شعیب منصور کی ایک فلم میں کام کر رہی ہیں، ایک فین نے انہیں جینئس کا نام دیا۔