میری کامیابی میں کسی کا کردار نہیں: ودیا بالن

0
14

ممبئی ۔14جنوری(ےواین این ) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ میری کامیابی میں کسی کا کر دارنہیں ۔ایک انٹرویومیں ودیا بالن نے کہاکہ وہ بے حد فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ بغیر کسی بڑے نام اور جانی مانی فیملی کے اس بلندی تک آ پائی ہیں۔38 سالہ ودیا بالن نے کہاکہ اپنے کیریئر کو دیکھتے ہوئے مجھے بےحد خوشی محسوس ہوتی ہے ¾میں نے کامیابی اپنے بل پر حاصل کی ہے ¾یہ میری ذات کےلئے میرا پیار ہے جس نے مجھے متاثر کیا جس کے بعد میری فیملی اور دوستوں نے میری مدد کی اور میں اس مقام تک آپائی ۔ودیا کے بالی ووڈ کیریئر میں انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا جن میں ان کی شادی اور وزن کا زیادہ ہونا شامل ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ افراد کو فالو نہیں کرتی اور یقین کریں مجھے ایسا بھی نہیں لگتا کہ میں نے بہت سی چیزوں کو مس کردیا ہو البتہ یہ اچھا ہی ہے کہ مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ آج کل ہو کیا رہا ہے۔ودیا بالن کی آخری ریلیز فلم 2016 کی کہانی 2 ہے ¾جو ان کی کامیاب فلم کہانی کا سیکوئل ہے۔