نتیش نے راجگیر میں رکھا جنگلی جانوروں کے سفاری کا سنگ بنیاد

0
15

راجگیر 17 جنوری (پرمود کمارپاٹھک): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو راجگیر میں بین الاقوامی سطح کے جدید ترین جنگلی جانور سفاری کا سنگ بنیاد رکھا۔ 478ایکڑ کے وسیع وعریض حصے میں مجوزے اس سفاری کو 60 کروڑ روپئے کے خرچ سے بنایا جارہا ہے۔ اس میں شیر سفاری، باگھ سفاری، تیندوا سفاری، بھالو سفاری اور ہرن سفاری بھی رہیںگے۔ سیاح سفاری میں جنگلی جانوروں کو ان کے قدرتی ماحول میں نزدیک سے دیکھ سکیںگے۔ راجگیر کی خوشنما وادیوں میں بننے والی اس سفاری میں مرغ زار اور تتلی پارک کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یہ سفاری سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر نوتعمیر ریسٹ ہاﺅس کا بھی افتتاح کیا۔ یہ ریسٹ ہاﺅس جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے اور اس کے اندر مختلف قسم کی خوبصورتی کو جگہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، جنگلات وماحولیات کے وزیر تیج پرتاپ یادو، ریاستی کابینہ کے کئی ریاستی وزراءاور عوامی نمائندوں کے علاوہ چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ ، ڈی جی پی پی کے ٹھاکر، پرنسپل سکریٹری ویویک کمار سنگھ سمیت کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔