اردو | हिन्दी | English
444 Views
Entertainment

پرینکا سے میرا موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے : دپیکا

352f71877edabc4ea5646ce3f837fab5
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 28 جنوری (یواین آئی)اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ پرینکا چوپڑا سے نہیں کیا جانا چاہیے ۔
دیپکا اور پرینکا بالی ووڈ کے ساتھ ہی ہالی ووڈ میں کام کر رہی ہیں۔دیپکا کی پہلی ہالی وڈ فلم ‘ٹرپل ایکس: دی جینڈرکیج’ ریلیز ہونے والی ہے وہیں مقبول امریکی سیریز کوانٹیکو کی کامیابی کے بعد پرینکا، سیٹھ گورڈن کی ہدایت میں بنی ہالی ووڈ فلم ‘بے واچ’ کے لئے تیار ہیں۔
پرینکا سے اکثر مقابلے کئے جانے پر دیپکا کا خیال ہے کہ دونوں فنکاروں کا موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ دونوں کی راہیں الگ الگ ہیں اور دونوں مختلف چیزیں حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ دیپکا نے کہا، ”مجھے نہیں لگتا کہ موازنہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم دونوں کی الگ الگ دنیا ہے اور دونوں مختلف چیزیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
‘ٹرپل ایکس: دی جینڈرکیج’ کو ملے ردعمل کے بارے میں دیپکا نے کہا، “یہ حیرت انگیز ہے ، فلم اور ہماری اداکاری کے لئے ہمیں زبردست ردعمل ملا۔ میں بہت خوش ہوں۔”

About the author

Tariq Hasan