اردو | हिन्दी | English
287 Views
Entertainment

پرینکا چوپڑا صحت یاب، ”کوانٹیکو “کی شوٹنگ میں شامل

priyankachopra
Written by Tariq Hasan

نیویارک ۔ 19 جنوری (ےو اےن اےن) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے صحت یابی کے بعد اپنی شوبز سرگرمیاں بحال کر دیں۔پریانکا کے نمائندے کے مطابق انہوں نے ٹی وی سیریل ”کوانٹیکو “کی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیا، وہ خوش وخرم ہیں تا ہم ان کے جسم میں اکڑاﺅ اور درد ابھی باقی ہے۔پریانکا گذشتہ ہفتے کوانٹیکو کے سیٹ پر عکسبندی کے دوران گرکے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ آرام کے لئے چھٹی پر چلی گئی تھیں۔ ”کوانٹیکو “میں پریانکا ایف بی آئی ایجنٹ ایلکس پیرش بنی ہوئی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan